ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہارمیں محمدخلیل کی لنچنگ،فرقہ پرست عناصرنے دردناک قتل کے بعدلاش جلائی

بہارمیں محمدخلیل کی لنچنگ،فرقہ پرست عناصرنے دردناک قتل کے بعدلاش جلائی

Thu, 24 Feb 2022 11:13:50    S.O. News Service

پٹنہ، 24؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)  نتیش کمارکے نظم ونسق کی پول کھل رہی ہے-سکیولرکہے جانے والے نتیش کمارکی ریاست میں فرقہ پرست عناصرکی غنڈہ گردی جاری ہے-کبھی بینک میں باحجاب کونقددینے سے انکارکیاجاتاہے کبھی گؤرکشاکے نام پرمسلمان شخص کی لنچنگ ہوتی ہے-اس سے نتیش کمارکی شبیہ بری طرح متاثرہوئی ہے- بہار کے سمستی پور ضلع میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک مسلمان شخص کو خود ساختہ گؤرکشکوں نے نہ صرف مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر مار ڈالا بلکہ قتل کے بعد اس کی لاش کو جلانے کی بھی کوشش کی اور پھر آدھی لاش کو نمک کے ساتھ زمین کے اندر دفنا دیا- تاکہ یہ جلد از جلد سڑ جائے- متاثرہ مسلمان شخص کی پٹائی کی ویڈیو بھی سوشیل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-کچھ مقامی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے مبینہ طور پر اس شخص پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی، پھر اس کے جسم پر نمک چھڑک کر اسے زمین میں دفن کردیا- ہجوم کے سامنے ہاتھ پکڑے جانے والے کی شناخت محمد خلیل عالم کے طور پر کی گئی ہے، جو ریاست کی حکمراں جماعت جنتا دل (یونائیٹڈ)کے سمستی پور ضلع کے کارکن ہیں - ویڈیو میں خلیل عالم حملہ آوروں سے ہاتھ جوڑ کر انہیں بچانے کی التجا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے- اگرچہ ویڈیو فوٹیج میں حملہ آور نظر نہیں آ رہے ہیں، تاہم متاثرہ شخص کو وہ جگہیں بتانے پر مجبور کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جہاں گائے کا ذبیحہ ہوتا ہے- حملہ آور متاثر سے پوچھ رہے ہیں کہ گائے کا گوشت بیچنے والے کون لوگ ہیں، نام بتائیں؟ وائرل ویڈیو میں حملہ آور متاثرہ شخص سے یہ بھی پوچھتے ہیں کہ اس نے اپنی زندگی میں کتنا گائے کا گوشت کھایا ہے اور کیا اس نے اپنے بچوں کو بھی کھلایا ہے- انہوں نے اس سے پوچھا کہ کیا قرآن اسے گائے کا گوشت کھانے کی اجازت دیتا ہے جس پر اس نے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے-یہ ویڈیو گالی گلوچ سے بھری ہوئی ہے- مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے ایک اور واقعے کے طور پر یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر وائرل ہوئی ہے- تاہم مقامی پولیس ان الزامات کی تردید کرتی ہے اور دعویٰ کرتی ہے کہ قتل کو چھپانے کیلئے یہ ایک مختلف حربہ ہے- یہ نیوزاین ڈی ٹی وی سے لی گئی ہے -این ڈی ٹی وی آزادانہ طور پر اس ویڈیو کی صداقت کی تصدیق نہیں کر سکتا-دوسری طرف بہار کے لیڈر آف اپوزیشن تیجسوی یادو نے دیر رات ایک ہندی اخبار کی کلپنگ شیئر کرتے ہوئے اس واقعہ کی مذمت کی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ بولاہے-تیجسوی یادونے سوشیل میڈیاپر لکھاہے کہ بہار کی این ڈی اے حکومت میں نظم ونسق مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے- گائے کے نام پر ایک مسلم نوجوان جو خود جے ڈی یو لیڈر تھا، کو مارا پیٹا گیا اور زندہ جلا دیا گیا- نتیش جی، بہار میں مسلسل ایسے واقعات کیوں ہو رہے ہیں؟ لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں کیوں لے رہے ہیں؟


Share: